گلگت(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے دو نئے کوآرڈینیٹرز مقرر کردیئے ہیں ،ایس اینڈ جی اے ڈی اینڈ کیبنٹ ڈیپارٹمنٹ سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق چیف منسٹر گلگت بلتستان کی ہدایت پر، صوبائی حکومت نے فقیرمحمد اوراشرف علی کو چیف منسٹر کا خصوصی کوآرڈینیٹرز مقرر کر دیا ہے یہ تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔ فقیرمحمد کا تعلق سئی جگلوٹ ضلع گلگت جبکہ اشرف علی کا تعلق براہ، ضلع گانچھے سے ہے – دونوں کو ماہانہ 1,50,000 روپے مقررہ تنخواہ ادا کی جائے گی۔ تقرریاں گلگت بلتستان رولز آف بزنس 2009 (ترمیم شدہ)** کی دفعہ 29-B(3) کے تحت کی گئی ہیں۔ حکومتی نوٹیفکیشن نمبر DSC-6/2020) )میں واضح کیا گیا ہے کہ دونوں کوآرڈینیٹرز کو چیف منسٹر کی جانب سے تفویض کردہ ذمہ داریاں انجام دینی ہوں گی۔
وزیراعلیٰ نے دو نئے کوآرڈینیٹرز مقرر کردئیے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
