وکلا کا شاہراہ قراقرم پر دھرنے، اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان

گلگت(بیوروچیف)ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن گلگت بلتستان اور وکلا تنظیموں کے عہدیداروں نے مطالبات کے حق میں 21 اپریل کو شاہراہ قراقرم اور جی بی اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن گلگت بلتستان تنویر احمد کی جمعرات کے روز وکلا تنظیموں کے عہدیداروں سمیت سیئنیر وکلا کے ہمراہ سنٹرل پریس کلب گلگت میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم ایپلیٹ کورٹ اور چیف کورٹ میں گلگت بلتستان کے اہل اور قابل وکلا میں سے میرٹ کی بنیاد پرججز کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی ہو ریٹائرڈ اور کسی دوسرے علاقے سے ججز کی تعیناتی ہمیں منظور نہیں وزیر اعلی کے واضح احکامات کے باوجود وکلا کے مطالبات پر عمل درامد نہیں ہورہا جو کہ وزیر اعلی اور موجودہ حکومت کی نااہلی ہے وکلا کے احتجاج کے باعث پچھلے کئی مہینوں سے عدالتوں پر تالے لگے تھے اب حکومت اور وزیر اعلی کی نااہلی سے اسمبلی کو بھی تالا لگ گیا وکلا کے احتجاج کے ڈر سے اسمبلی کا اجلاس بھی ملتوی کیا جارہا ہے لینڈ ریفارمز ایکٹ پر بھی وکلا کی تجاویز کو نظر انداز کیا گیا ہے معدنیات و لینڈ ریفارمز بل پر عوام کو اعتماد میں لیا جائے اور وکلا کے تحفظات کو دور کیاجائے، حکومت سنجیدگی سے وکلا کے 6 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد یقینی بنائے بصورت دیگر احتجاج میں شدت لاتے ہوئے اگلے لائحہ عمل طے کرنے پر مجبور ہونگے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے کئے گئے وعدوں اور وزیر اعلی کی طرف سے وکلا کی ڈیمانڈز کی نسبت جاری کئے گئے احکامات / Directives پر عمل درآمد نہ ہونا صوبائی حکومت کی غیر سنجیدگی ہے ابھی تک وکلا کے دیگر دیرینہ مطالبات پر عمل درآمد کرنے میں کوتاہی صوبائی حکومت کی بدنیتی ہے لہزا وکلا کی جانب سے اپنی ڈیمانڈز کی تائید میں گزشتہ پانچ مہینوں سے جاری ہڑتال میں مزید شدت لائی جائے گی اور 26 اپریل 2025 تک مکمل ہڑتال کی صورت میں احتجاج جاری رہے گا۔ تمام وکلا آمدہ گلگت بلتستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران گلگت بلتستان اسمبلی جوٹیال کے باہر احتجاج کرینگے اور 21 اپریل 2025 کو ناد علی چوک کے کے ایچ پر علامتی دھر نا ہو گا اور مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں وکلا 26 اپریل 2025 کو تمام بار ایسوسی ایشنز کے صدور ، بار کونسل گلگت بلتستان اور سپریم اپیلیٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ تمام ضلعی صدور و کابینہ اپنے اپنے ضلعوں میں مورخہ 21 اپریل 2025 کو علامتی دھرنا دیں گے۔سپریم اپیلٹ کورٹ اور گلگت بلتستان چیف کورٹ میں گلگت بلتستان کے اہل وکلا میں سے ہی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔ 26 اپریل 2025 تک مطالبات حل نہ ہونے کی صورت میں 26 اپریل 2025 کو ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدے داران ، سپریم اپیلیٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن ، گلگت بلتستان بار کو نسل اور تمام ضلعی صدور کا ایک مشترکہ اجلاس ہائی کورٹ بار روم کونوداس گلگت میں منعقد ہوگا جس میں سخت لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا دھرنا اور لانگ مارچ سمیت دیگر معاملات زیر غور ہونگے اور ہر وہ حربہ زیر غور ہو گا جس سے وکلا کے مطالبات تسلیم کئے جاسکے اور تمام معزز ججز صاحبان سے گزارش ہے کہ وکلا کی عدم حاضری اور ہڑتال کو مد نظر رکھتے ہوئے یکطرفہ کاروائی عمل میں نہ لائیں اور تمام معزز وکلا سے گزارش ہے کہ ہڑتال کے دوران ہڑتال کی خلاف ورزی کرنے سے گریزاں رہیں بصورت دیگر خلاف ورزی کے مرتکب وکلا کے خلاف بار کو نسل کے قانون کے مطابق لائسنز کو معطل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں