سکردو (چیف رپورٹر) سکردو حلقہ نمبر 4 روندو کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی، کیپٹن (ر) سکندر علی انتخابی سیاست پیچھے ہٹ گئے اور اپنی جگہ ڈاکٹر شریف کو انتخابی سیاست میں آگے کرنے کا اعلان کردیا اور انہوں نے آئندہ الیکشن میں روندو سے ڈاکٹر شریف کی حمایت کا واضح اشارہ دیدیا ڈاکٹر شریف کو انتخابی سیاست میں اتارنے کا فیصلہ ان کے خاندان کے مابین طویل مشاورت کے بعد کیا گیا کیپٹن (ر) سکندر علی چونکہ ان دنوں بیمار ہیں حال ہی میں ان کا بڑا آپریشن بھی ہوا تھا اس لئے ان کی فیملی کے ممبران نے مشاورت کی کہ چونکہ کیپٹن (ر) سکندر علی بوجہ بیمار روندو سے آئندہ اسمبلی کا انتخاب نہیں لڑیں گے ان کی جگہ ان کی فیملی کے بزرگ ڈاکٹر شریف الیکشن لڑیں گے کیپٹن (ر) سکندر علی ڈاکٹر شریف کی حمایت کریں گے اتوار کے روز سکردو کے مقامی شادی ہال میں ڈاکٹر شریف نے روندو کے بزرگوں نوجوانوں کو جمع کیا اور بڑی تقریب منعقد کی تقریب میں انہوں نے انتخابی سیاست میں حصہ لینے کا باقاعدہ اعلان کردیا جس تقریب میں ڈاکٹر شریف نے انتخابی سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان کیا اس میں سابق رکن اسمبلی و سینئر سیاستدان کیپٹن (ر) سکندر علی بھی موجود تھے انہوں نے بھی ڈاکٹر شریف کی حمایت کا نہ صرف اعلان کردیا بلکہ کہاکہ ڈاکٹر شریف ان کی فیملی کے متفقہ امیدوار ہونگے وہ بھی ان کی حمایت کریں گے اور خود الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے ڈاکٹر شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہیکہ جتنا عرصہ میڈیکل کے شعبے سے منسلک رہا لوگوں کی بلا تفریق خدمت کی اب سیاست کے میدان میں آیا ہوں یوں تو ملازمت سے سبکدوشی کے بعد سے ہی سیاست میں ہوں تاہم انتخابی سیاست میں آنے کا اعلان پہلی مرتبہ کررہا ہوں روندو کے غیور عوام نے موقع دیا تو روندو میں تعلیم صحت اور مواصلات کے شعبوں پر توجہ دوں گا روندو توجہ کا درکار ہے یہ بلتستان کا گیٹ وے ہے اس کی ترقی پورے بلتستان کی ترقی کی مانند ہے اس کو دیکھ کر لوگ بلتستان کے بارے میں نتیجہ اخذ کرتے ہیں دوسری جانب کے پی این سے بات چیت کرتے ڈاکٹر شریف نے کہاکہ ہمارا مقصد گالم گلوج کی سیاست کو پروان چڑھانا نہیں ہے چاہتے ہیں کہ سب ملکر روندو کی ترقی کا سوچیں میں سب کے ساتھ ہاتھ ملانے کیلئے تیار ہوں اور سب کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں اور روندو کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کریں ورنہ آئندہ آنے والی نسلیں ہمیں کوسیں گی۔
روندوکی سیاست میں تبدیلی، کیپٹن (ر) سکندر پیچھے ہٹ گئے، ڈاکٹرشریف کی حمایت کا اعلان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
