گانچھے،لینڈ سلائیڈنگ سے غیر ملکی خاتون سیاح ہلاک ¾1زخمی

گانچھے (محمد علی عالم) شاہراہِ سیاچن پر غواڑی کے قریب پہاڑ سے پتھر گرنے کے باعث تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سیاح ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گئی۔ذرائع کے مطابق، تھائی لینڈسے تعلق رکھنے والے چھ افراد پر مشتمل ایک سیاحتی گروپ دو گاڑیوں میں سوار ہو کر سکردو سے خپلو کی جانب سفر کر رہا تھا۔ غواڑی کے قریب ایک گاڑی اس وقت حادثے کا شکار ہوئی جب پہاڑ سے اچانک لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں پتھر گرنے لگے۔ ان میں سے ایک بھاری پتھر نے ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچایا۔حادثے کے نتیجے میں تسنین یانیا (Tasnin Yanya) نامی خاتون سیاح موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جبکہ دوسری خاتون سیاح سعودہ دولوس (Saodah Dolos) زخمی ہوئیں۔ دونوں کا تعلق تھائی لینڈ سے ہے۔ ہلاک خاتون کی میت اور زخمی سیاح کو سکردو منتقل کر دیا یےواضح رہے کہ گزشتہ تین روز سے جاری بارشوں کے بعد ضلعی انتظامیہ نے علاقے میں ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیشِ نظر مسافروں کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہوئی تھی۔کئی روز سے جاری بارشوں کے بعد سکردو اور اولڈینگ میں دکان پر پتھر گرنے سے ایک عورت اور دو بچے زخمی ہوگئے، پہاڑ سے پتھر گرنے کے باعث 2 گھروں کو نقصان پہنچا۔ خوفناک آواز سن کر ریجنل ہیڈ کواٹر ہسپتال سکردو کے ایم ایس نے فوری دوایمبونسز موقع پر روانہ کردیں اور تمام مریضوں کو فوری طور ہسپتال لاکر علاج شروع کردی ۔ اسسٹنٹ کمشنر سکردو اور انکے سٹاف اور سابق رکن کونسل جی بی وزیر اخلاق حسین بھی موقع پر پہنچ گئے۔ اور امدادی کاروائی شروع کردی ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سکردو نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ادارے اور اپنے سٹاف کو سختی سے ہدایات کی کہ متاثرین کا ہر ممکن تعاون کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں