گلگت (سٹاف رپورٹر) محکمہ برقیات نے گلگت بلتستان میں بجلی کے نادہندہ گان سے باون لاکھ اٹھ ہزار دوسو چوبیس روپے (5208224) ریکور کئے ہیں جبکہ 651ڈیفالٹرز کی لائنیں اور 112 غیر قانونی بجلی کنکشنز ختم کردی گئی ہیں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے بجلی کے بلات ،ڈیفالٹرز اور غیر قانونی بجلی کنکشنز کے خلاف کارروائی اور ریکوری کے لیے خصوصی احکامات جاری کیے ہیں اس سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی زیر نگرانی خصوصی ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ٹاسک فورس کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ سطح پر ڈی سی،اے سی اور تحصیل لیول پہ بھی کمیٹیاں تشکیل دی جاچکی ہیں سیکرٹری برقیات گلگت بلتستان سجاد حیدر نے محکمہ کے اعلی عہدیداروں کو باقاعدہ ریکوری کے لیے عملی اقدامات شروع کرنے کے لیے احکامات جاری کیے ہیں جس پر فوری طور پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلع گلگت سے بجلی بل کی مد میں 2246000 روپے ریکوری کی گئی ہیں312 ڈیفالٹرز کی بجلی لائنیں منقطع کی گئی ہیں ضلع غذر سے بجلی بل کی مد میں 967678 روپے ریکوری کی گئی ہیں جبکہ89 ڈیفالٹرز اور 59 غیر قانونی کنکشنز ختم کئے گئے ہیںضلع ہنزہ میں بجلی بل کی مد میں 823158 روپے ریکوری کی گئی ہے اور 143 ڈیفالٹرز کی لاینیں کاٹ دی گئی بہیں ضلع نگر میں بجلی بل کی مد میں 260000 روپے ریکوری کی گئی ہے اور 7 ڈیفالٹرز کی لاینیں کاٹ دی گئی ہیں ضلع دیامر میں بجلی بل کی مد میں22500 ریکوری کی گئی ہے ڈیفالٹرز 134 اور 56 غیر قانونی کنکشنز منقطع کی گئی ہیں ضلع استور میں بجلی بل کی مد میں231300 روپے ریکوری کی گئی ہے 4 ڈیفالٹرز کی لائنیں کاٹ دی گئی ہیں ضلع سکردو میں بجلی بل کی مد میں 260000 روپے ریکوری کی گئی ہیں 44ڈیفالٹرز اور 53غیر قانونی کنکشنز کاٹ دیئے گئے ہیں ضلع کھرمنگ میں بجلی بل کی مد میں 40080 روپے ریکوری کی گئی ہے اور 13ڈیفالٹرز کی لائنیں کاٹ دی گئی ہیں ضلع گانچھے میں بجلی بل کی مد میں 236300 روپے ریکوری کی گئی ہے اور 24 ڈیفالٹرز کی لائنیں کاٹ دی گئی ہیں ضلع شگر میں بجلی بل کی مد میں143708 روپے ریکوری کی گئی ہے اور 15 ڈیفالٹرز کی لائنیں کاٹ دی گئی ہیں چیف سیکرٹری کی احکامات کی روشنی میں تمام قائم کی گئی کمیٹیاں اپنے اپنے علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں میں مصروف ہیں تاکہ بجلی کی سپلائی کو عوام الناس کے لیے بہتر بنایا جاسکے۔ واضح رہے کہ تمام سپیشل ٹاسک فورس کمیٹیاں اپنی اپنی ریکوری،ڈیفالٹرز اور غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کیے گئے اقدامات کو رپورٹ کی شکل میں مرتب کرکے ماہانہ سطح پر پرووینشل ٹاسک فورس کمیٹی کو ارسال کرنے کے پابند ہیں ان تمام رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد مزید اقدامات کے لئے اعلی سطحی کمیٹی فیصلے جاری کرینگے۔
گلگت بلتستان میں بجلی چوروں، نادہندگان کے خلاف کریک ڈاون،52لاکھ ریکور
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
