گلگت( سٹاف رپورٹر ) راجہ ناصر علی خان نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ گورنر سیکریٹریٹ گلگت میں منعقدہ تقریب میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے راجہ ناصر علی خان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں صوبائی وزرائ اور بیورو کریٹس سمیت دیگر حکام شریک تھے راجہ ناصر علی خان کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ نئے صوبائی وزیر راجہ ناصر علی خان نے حلف برداری کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک عزیز کی تعمیر و ترقی اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینے کے لئے کردار ادا کروں گا حلقے کے عوام نے علاقے کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لیے مینڈیٹ دیا ہے جس سوچ کے تحت ہم سیاست میں آئے ہیں اس کے تحت وطن عزیز کی بہتری ہو انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی پارٹی میرے لئے میرا حلقہ ہے۔ آزاد امیدوار کی حیثیت سے عوام کو جوابدہ ہوں کسی پارٹی کی بجائے آزاد امیدوار کی حیثیت سے حکومت میں شامل ہوئے ہیں تاکہ وطن اور علاقے کی خدمت کریں اور ہر طرح کے پلیٹ فارم پر مثبت سیاست کریں گے انہوں نے کہا کہ حاجی بہت اچھی اور مثبت سوچ کے حامل شخصیت ہیں ان کی مثبت سیاست رہی ہے حاجی کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے تعلق تھا اور ہمیشہ تعلق رہے گا۔ اس وقت حالات ایسے ہیں کہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے حکومت کا حصہ بن رہے ہیں پاکستان کی فلاح و بہبود اور مستقبل کے لئے جو پارٹی کام کرے گی اسی پارٹی کا ساتھ دیں گے۔
آزاد حیثیت سے حکومت میں شامل ہوا، راجہ ناصر،وزارت کا حلف اٹھالیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
