مشیر جنگلات شاہ بیگ کی سیٹ بچ گئی، دلپذیر کی انتخابی پٹیشن خارج

گلگت( خصوصی رپورٹر )الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس مشتاق محمد نے مشیر جنگلات شاہ بیگ کے خلاف انتخابی عذرداری خارج کردی،گلگت بلتستان اسمبلی کے نومبر 2020میں ہونے والے انتخابات میں حلقہ جی بی اے 15(دیامرون) سے شاہ بیگ نے کامیابی حاصل کی جس کے بعد ان کے مخالف امیدوار دلپذیر خان نے شاہ بیگ کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے ان کے خلاف انتخابی پٹیشن دائر کردی ،پٹیشن میں استدعا کی گئی کہ شاہ بیگ کی کامیابی کے نوٹی فیکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے اور الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ ان کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن جاری کرے، ڈھائی سال کیس الیکشن ٹربیونل میں زیر سماعت رہا،پیر کو الیکشن ٹربیونل نے دونوں فریقین کے وکلاءکے دلائل اور ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے دلپذیر خان کی پٹیشن کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردیا،اس طرح مشیر جنگلات شاہ کی اسمبلی کی سیٹ بچ گئی ،الیکشن ٹربیونل میں دلپذیر خان کی جانب سے امجد ایڈووکیٹ،خورشید الحسن ایڈووکیٹ ،اسرار حسین ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی جبکہ شاہ بیگ کی جانب سے شفقت ولی ایڈووکیٹ اور محمد عیسیٰ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں