سکردو:فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل کاشف خلیل
نے کہاہے کہ کرئیر فیسٹ 2023 طلبہ کی کرئیر کونسلنگ کیلئے ممدو معاون ثابت
ہوگا اس طرح کی سرگرمیاں تعلیمی میدان میں مقابلے کے رجحان کو بڑھانے
کیلئے نہایت ہی ضروری ہیں نوجوان نسل دور حاضر کے چیلنجوں کے پیش نظر خود
کو تیار کرے جب تک طلباءجدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ علوم حاصل نہیں کریں
گے اور کرئیر کونسلنگ پر توجہ نہیں دیں گے تب تک چیلنجز کا مقابلہ نہیں
کیا جاسکتا کرئیر فیسٹول کا انعقاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے چیف سکریٹری
کو اچھا پروگرام آرگنائز کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں بوائز ڈگری کالج
سکردو میں منعقدہ کرئیر فیسٹیول کے دوسرے روز مختلف اسٹالوں کے دورے کے بعد
میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے فورس کمانڈر نے کہاکہ کرئیر فیسٹول کے انعقاد
سے طلبہ کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی طلبہ دور
حاضر کے چیلنجوں کے مطابق خود کو تیار کرسکیں گے ضروری ہے کہ طلبہ کو
مستقبل کے چیلنجوں کے بارے میں آگاہی دی جائے اور انہیں بتادیا جائے کہ
انہیں دور حاضر میں کونسا پیشہ/شعبہ اختیار کرنا چاہئے اور ان کا انتخاب
کیا ہونا چاہئے جب تک کرئیر کونسلنگ نہیں ہوگی طلبہ مستقبل میں مسائل سے
چھٹکارا حاصل نہیں کرپائیں گے، انہوں نے کہاکہ پاک آرمی گلگت بلتستان میں
کھیلوں اور سیاحت کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کرے گی گلگت شہر میں پہلی
مرتبہ وہاب شہید پولو گراو ¿نڈ بنایا جارہا ہے جو جدید سہولتوں سے مزین
ہوگا یہاں کھلاڑیوں کو رات کو بھی پولو کھیلنے کا موقع میسر آئے گا سیاح
یہاں پولو کے کھیل سے محظوظ ہونگے انہوں نے کہاکہ یکم نومبر کو جشن آزادی
گلگت بلتستان کے موقع پر جی بی یوتھ کے زیر اہتمام میگا سپورٹس گالا منعقد
کریں گے ، چیف سکریٹری محی الدین وانی نے کہاکہ ہم بہت کچھ کررہے ہیں اور
مزید بھی بہت کچھ کرنے جارہے ہیں یہاں ہر قسم کی سپورٹس سرگرمیاں شروع کی
جارہی ہیں سرمائی کھیلوں کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے آئس ہاکی ٹورنامنٹ بھی
سکردو میں منعقد ہوگا سرمائی کھیلوں میں باہر سے بھی ٹیمیں شرکت کریں گی
جس سے یہاں کے علاقے کا تشخص اجاگر ہوگا اور لوگوں کو معاشی طورپر بڑے
فائدے ہونگے یہاں ونٹر ٹورازم کے بڑے مواقع موجود ہیں سرمائی سیاحت کا فروغ
ناگزیر ہے باہر کے لوگ گلگت بلتستان خاص کر بلتستان کے قدرتی حسن کو
دیکھنا چاہتے ہیں ان کو یہاں لانے کیلئے صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ بہت
ضروری ہے کرئیر فیسٹ 2023کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اس سے
علاقے کو کئی حوالوں سے فائدہ ہوگا دریں اثنا فورس کمانڈر میجر جنرل کاشف
خلیل اور چیف سکریٹری محی الدین وانی عوام میں گھل مل گئے اور لوگوں سے
مصافحہ بھی کیا، فیسٹیول میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر سید علی رضوی
انجمن امامیہ بلتستان کے سینئر نائب صدر شیخ محمد جواد حافظی سمیت متعدد
علمائے کرام بھی شریک ہوئے۔