سکردو(چیف رپورٹر) ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر سید علی رضوی نے
کہاہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر سرکاری آفیسران سے بڑی گاڑیاں واپس
لے لینی چاہیں اور انہیں چھوٹی گاڑیاں فراہم کی جانی چاہیں تاکہ عوام پر
مزید بوجھ نہ پڑے سرکاری آفیسران کی گاڑیاں زیادہ سے زیادہ ہزار سی سی ہو
اس سے بڑی گاڑیوں میں آفیسران کو نہیں گھومنا چاہیئے کیونکہ ملکی معیشت اس
بات کی اجازت نہیں دیتی کہ ہمارے آفیسران بڑی گاڑیوں میں پھریں کرئیر فیسٹ
2023کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرکاری گاڑیوں
کے “لوگو” تبدیل کرنے سے کچھ نہیں ہوتا ہم “لوگو”تبدیل کرنے کے عمل کی
تائید نہیں کرتے ہیں کیونکہ لوگو تبدیل کرنے سے عوام کی صحت پر کوئی اثر
پڑے گا اور نہ ہی ان کی زندگی میں کوئی مثبت تبدیلی آئے گی ہمارا مطالبہ ہے
کہ سرکاری گاڑیوں کے لوگو تبدیل کرنے کے بجائے آفیسران سے بڑی سرکاری
گاڑیاں واپس لے لی جائیں تاکہ ہچکولے کھاتی معیشت سنبھل سکے یہ بھی ہوسکتا
ہے کہ آفیسران کو پک اینڈ ڈراپ کیلئے وین کا استعمال کیا جائے تاکہ اس سے
کئی حوالوں سے فائدہ مل سکے زیادہ گاڑیاں چلنے سے جہاں معیشت پر بوجھ پڑے
گا وہی ان گاڑیوں کے استعمال سے آلودگی میں بھی اضافہ ہورہا ہے اس لئے بہتر
نہیں ہے کہ سارے آفیسران ایک ہی وین میں دفاتر میں آجایا کریں انہوں نے
کہاکہ کرئیر فیسٹول کا انعقاد خوش آئند ہے اس کے انعقاد پر چیف سکریٹری کا
شکریہ ادا کرتے ہیں یقینا ایسے پروگرامز وقت کی اہم ترین ضرورت ہے موجودہ
دور مقابلے کا دور ہے حالات کا تقاضا ہے کہ ہم علم تحقیق اور سائنس کے
میدان میں آگے بڑھیں بوائز ڈگری کالج سکردو میں کرئیر فیسٹ 2023کا دورہ
کرکے بے حد خوشی محسوس ہوئی