گلگت بلتستان کی ترقی امن اورتعلیم سے مشروط، مہدی شاہ، شہزاد آغا

 سکردو(رضا قصیر)گورنر سید مہدی شاہ اور صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد
آغا نے کرئیر فیسٹ 2023کے دوسرے روز مختلف اسٹالوں کا دورہ کیا اور لوگوں
سے مصافحہ بھی کیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سید مہدی
شاہ اور غلام شہزاد آغا نے کہاہے کہ کرئیر فیسٹول کا انعقاد بہت ہی خوش
آئند ہے ایسے پروگرامز منعقد ہوتے رہنے چاہیں طلبہ کو دور حاضر کے چیلنجوں
سے متعلق آگاہی دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے والدین اپنے بچوں کو پڑھائیں
تعلیم ہوگی تو علاقے میں ترقی ہوگی خوشحالی آئے گی ترقی امن اور تعلیم سے
مشروط ہے لڑتے رہیں گے تو کچھ نہیں ہوگا ہمیں علاقے میں پیار محبت رواداری
کے فروغ کیلئے کام کرنا ہوگا دیامر کے بچے بلتستان اور بلتستان کے بچے
دیامر جائیں گے تو دونوں علاقوں میں گہرے روابط قائم ہونگے پچھلے سال کرئیر
فیسٹول گلگت میں منعقد ہوا رواں سال بلتستان میں منعقد ہوا آئندہ سال اس
بھی شاندار طریقے سے دیامر میں منعقد ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں