یوم ولادت حضرت امام حسین ؑ عقیدت واحترام کےساتھ منایا گیا

سکردو (چیف رپورٹر) نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کا یوم ولادت و باسعادت ملک بھر کی طرح پورے بلتستان میں بھی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا چاروں اضلاع سکردو گانچھے شگر اور کھرمنگ میں درجنوں مقامات پر محافل میلاد منعقد کی گئیں جن سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام اور ذاکرین امام حسین علیہ السلام کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالی سکردو میں مرکزی محفل میلاد حسینیہ مشن حسین آباد کے تحت امام بارگاہ حسین آبار میں منعقد ہوئی جس میں ملک بھر کے جید علمائے کرام شرکت کریں گے محفل میلاد کی صدارت اہلسنت کے نامور عالم دین علامہ یاسین قادری نے کی سکردو میں یوم حسین کے موقع پر بلند عمارتوں پہاڑوں چوراہوں امام بارگاہوں اور مساجد پر چراغاں کیا گیا یوم حسین کے موقع پر سکردو میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے سکردو میں عام سرکاری تعطیل کی گئی تمام سرکاری غیر سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہے۔