گلگت بلتستان میں آئندہ حکومت ن لیگ کی ہوگی، امیر مقام


 سکردو(محمد اسحاق جلال) وفاقی وزیرِ امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے عوام سچے پاکستانی ہیں یہاں کے لوگوں نے ملکی سالمیت بقا اور استحکام کیلئے بےشمار قربانیاں پیش کیں مگر عمران خان اور ان کے حواری یہاں کے لوگوں کے ذہنوں کو خراب کررہے ہیں عمران خان اور ان کے ساتھی گلگت بلتستان کے لوگوں کو ریاست کے خلاف اکسا رہے ہیں میں یہاں کے غیور عوام سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ عمران خان کے بہکاوے میں نہ آئیں کیونکہ یہ ریاست مخالف ایجنڈے پر کام کررہے ہیں کچھ روز قبل یہاں جو کچھ ہوا میں اس بحث میں پڑنا نہیں چاہتا ہوں میری یہاں کے لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ عمران خان کے ریاست مخالف بیانیے کو سپورٹ نہ کریں کیونکہ ان کے بیانیے کو سپورٹ کرنے کا مطلب ریاست کو کمزور کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور عہدیداروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پارٹی کارکنان مطمئن رہیں آئندہ الیکشن میں کامیابی ہماری ہوگی یہاں صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن ہونگے کوشش کی جائے اور ان لوگوں کو میدان میں اتارا جائے جن کی پوزیشنیں مضبوط ہیں کیونکہ ہم نے حکومت بنانی ہے حکومت بنانے کیلئے سیٹیں بھی جیتنی ہیں یہاں کے الیکشن ایک سال بعد ہونگے کارکن ابھی سے تیار پکڑ لیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرکے پارٹی کو منظم کریں پارٹی کے اندر پیدا ہونے والے مسائل کو جرگہ سسٹم کے تحت حل کیا جائے جب تک باہمی اتحاد کا مظاہرہ نہیں کریں گے تب تک پارٹی مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرسکے گی وفاقی وزیر امیر مقام نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ الیکشن میں زیادہ سے زیادہ کامیابی حاصل کرنے کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کریں سب کو پارٹی کے مفاد کو ملحوظ خاطر رکھ کر کام کرنا ہوگا جب سب ملکر کام کریں گے تو مطلوبہ نتائج حاصل کرسکیں گے