اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (آئی این پی )محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی و زیریں سندھ اور جنوبی بلو چستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں شدید موسلادھار بارش کی توقع ہے۔خیبر پختونخوا، شمال مشرقی و جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، کشمیر اور بالائی سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، مری، گلیات راولپنڈی، لاہور،جہلم، اٹک، چکوال، حافظ آباد، سیالکوٹ، وزیر آباد، سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی، قصور، گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاالدین، اوکاڑہ، نارووال، بہا ولنگر، ڈیرہ غازی خان، رحیم یارخان، بہاولپور اور صادق آباد میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ایبٹ آباد، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان، لکی مروت اور بونیر میں بارش ہونے کی توقع ہے۔کراچی، حیدرآباد، شہید بینظیر آباد، مٹھی، تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ، جامشورو، دادو، سکھر، گھوٹگی، نوشہروفیروز، لاڑکانہ، خیرپور اور جیکب آباد میں بارش کا امکان ہے۔آ واران، خاران، لسبیلہ، اورماڑہ، پسنی، گوادر،کیچ، پنجگور، خضدار، قلات، ژوب، بارکھان، سبی، کوئٹہ اور زیارت میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔ آزاد کشمیر میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں