اسلام آباد(آئی این پی ) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے برسلز میں معافی کی کوئی بات نہیں کی، واضح ہیں کہ 9 مئی کرنے والوں، اس کے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو قانون کے مطابق جوابدہ ہونا چاہیے۔ اسلام آباد میں منعقد تقریب میں خطاب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا برسلز میں آرمی چیف نے کوئی سیاسی بات نہیں کی، نہ ہی آرمی چیف نے کسی معافی کا ذکر کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ برسلز تقریب میں سینکڑوں افراد موجود تھے، تقریب میں شریک افراد نے فیلڈ مارشل کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ آرمی چیف کی طرف سے کسی صحافی کو کوئی انٹرویو نہیں دیا گیا، سہیل وڑائچ کے جس کالم کی بات ہے وہ برسلز کا ایک ایونٹ تھا، برسلز کے ایونٹ میں پی ٹی آئی یا معافی کا کوئی ذکر نہیں ہوا۔ وہاں تو سیکڑوں لوگوں نے تصاویر بنوائیں۔صحافی نے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے پی ٹی آئی کے بارے میں کوئی بات نہیں کی، 9 مئی صرف فوج کا نہیں قوم کا مقدمہ ہے، واضح ہیں کہ 9 مئی کرنے والوں، اس کے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو قانون کے مطابق جوابدہ ہونا چاہیے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ نو مئی کرنے والوں اور منصوبہ سازوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نو مئی جیسے انتشار پر لوگوں کو معافی مانگنی چاہئے، یہ فوج نہیں بلکہ ریاست پاکستان کے خلاف سازش تھی۔ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال کیا گیا ہے کہ کیا میڈیاادارےکے خلاف قانونی کاروائی ہوگی؟ انہوں نے کہاکہ ہم نے بہت واضح الفاظ میں کہا کہ اداروں کو سمجھداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، میڈیا کو سمجھنا چاہیے کہ یہ مناسب نہیں، افسوس کی بات ہے کہ سینئر صحافی نے بھی غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا، فوج ایک ذمہ دار ادارہ ہے۔
نو مئی فوج کا نہیں قوم کا مقدمہ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
