گندم بحران پر فوری قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت سے بات کرینگے، گورنر

 گلگت(پ ر)گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے سید یعصب الدین کی زیر قیادت عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد نے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کو گلگت بلتستان میں گندم کی قلت پر قابو پانے اور سوست بارڈر پر چائنہ سے درآمد اشیا پر بھاری کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکسز کم کرانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد کو یقین دلایا کہ گندم بحران پر فوری قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت سے بات کرینگے تاکہ گلگت بلتستان میں گندم کی قلت پر قابو کیا جا سکے اور دور دراز علاقوں میں وقت پر گندم فراہم کیا جا سکے۔ گورنر گلگت بلتستان نے وفد کو یقین دلایاکہ چین سے درآمدات پر عائد بھاری کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکسز کے مسئلے کو حل کرنے کے لےے بھی وہ متعلقہ وفاقی ادارے کے حکام سے بات کرینگے اور تاجروں کے تحفظات دور کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں