بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا ہے کہ بھارت کی جموں و کشمیر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
نیوز بریفنگ میں ترجمان بھارت وزارت خارجہ نے کہا کہ جموں و کشمیر دو طرفہ معاملہ ہے، بھارت کی جموں و کشمیر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، اسے دو طرفہ طور پر ہی طے کیا جائے گا۔
رندھیر جیسوال نے کہا کہ پاکستان نے 10 مئی کو 2 مرتبہ بھارت سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا۔