پاکستان بھارت سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کریں، برطانوی وزیر خارجہ

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت پرزور دیں گے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کریں۔ برطانوی وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور خلیجی ممالک سے مل کرپاک بھارت جنگ بندی کوپائیداربنانے کیلئے کام کررہے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار سیز فائر کے لیے اعتماد سازی کے اقدامات پر بھی کام کررہے ہیں، برطانیہ نے پاکستان کے ساتھ مل کر انسداد دہشتگردی پر بھی کام جاری رکھا ہے۔بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پربرطانوی وزیرخارجہ سے سوال کیا گیا جس پر ان کاکہنا تھا کہ فریقین پر زور دیں گے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی قوانین کی پاسداری کی بات آتی ہے تو فریقین پرمعاہدے کی پاسداری پر زوردیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں