پاک بھارت فائر بندی میں‌ ٹرمپ کا کوئی کردار نہیں، بھارت

بھارتی خارجہ سیکریٹری نے کہا کہ پاک بھارت فائر بندی قطعی طور پر دوطرفہ تھی، ٹرمپ کا فائر بندی میں کوئی کردار نہیں تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے خارجہ سیکریٹری وکرم مسری نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دی۔وکرم مسری نے کہا کہ ٹرمپ نے ہم سے بیچ میں آنے کی اجازت نہیں لی، وہ خود ہی اسٹیج پر آنا چاہتے تھے اور وہ آگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وکرم مسری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع روایتی جنگ کے دائرے میں رہا، اسلام آباد سے کسی ایٹمی دھمکی یا اشارے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں