یورپی ملک مالٹا نےفلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا

یورپی ملک مالٹا کے وزیراعظم رابرٹ ابیلا کا کہنا ہے کہ ہم اگلے ماہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے۔

وزیرِ اعظم مالٹا نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری انسانیت سوز المیے پر آنکھیں نہیں بند کر سکتے، فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا ہماری اخلاقی ذمے داری ہے۔

مالٹا کے وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع پر 20 جون کو ہونے والی اقوامِ متحدہ کی کانفرنس کے بعد فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے۔

دوسری جانب فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے 77 فیصد حصے پر عملی کنٹرول حاصل کر لیا۔فلسطینی حکام نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور اقدار کی ’کھلی خلاف ورزی‘ کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں