سوست میں تاجروں پر طاقت کے استعمال کے خلاف سکردو میں مظاہرہ

سکردو (چیف رپورٹر) سوست بارڈر پر دھرنے میں بیٹھے تاجروں پر آنسو گیس کے استعمال کے خلاف سکردو میں انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام یادگار چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر تاجروں کے خلاف حکومتی ایکشن کے خلاف نعرے درج تھے یادگار چوک پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران کے صدر غلام حسین اطہر رکن صوبائی اسمبلی شیخ اکبر رجائی عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین نجف علی پی ٹی آئی کے رہنما غلام حیدر عالم نور واجد احمد خان اور دیگر نے کہاہیکہ گلگت بلتستان متنازعہ خطہ ہے یہاں کسی قسم کا ٹیکس نافذ کرنے نہیں دیا جائے گا ٹیکس کا نفاذ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے سوست بارڈر پر دھرنے میں بیٹھے نہتے تاجروں پر طاقت کا استعمال ناقابل برداشت فعل ہے ایف بی آر کے دفتر کا فوری خاتمہ کیا جائے بصورت دیگر ہم خاموش نہیں رہیں گے سوست بارڈر پر دھرنے میں بیٹھے تاجروں کے مطالبات کی ہم بھرپور حمایت کرتے ہیں سوست بارڈر کا دھرنا ہمارا نمائندہ دھرنا ہے اس کے اوپر طاقت کا استعمال حکومت کو مہنگا پڑے گا انہوں نے کہاکہ تاجروں پر طاقت کا استعمال حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں