ٹوئٹر نے اپنے دفاتر عارضی طور پر بند کردئیے

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر نے عارضی طور پر اپنے دفاتر بند کردئیے ہیں، ٹوئٹر دفاتر 21نومبر کو کھولے جائیں گے، تاہم ابھی تک ٹوئٹر کی جانب سے دفاتر بند کرنے کی وجوہات کے بارے میں نہیں بتایا گیا،برطانوی میڈیا کے مطابقٹوئٹر کے نئے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ایک گھنٹہ پہلے ہی ایک تصویر شئیر کی جس میں ٹوئٹر کی قبر بنی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے، جس کے بعد سے ٹوئٹر صارفین کی جانب سے تبصرے شروع ہوگئے کہ آخر کار ایلون مسک کرنا کیا چاہتے ہیں،ایک ٹوئٹ میں ایلون مسک نے خطرے کا نشان بھی پوسٹ کیا جبکہ ایک میں ٹوئٹ میں لکھا کہ کہ اب اسے ڈوبنے دیں،دوسری جانب ٹوئٹر پر ریسٹ ان پیس ٹوئٹر بھی ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔