Image

سکردو،بجلی کی لوڈشیڈنگ پر اہم شاہراہ بند کرکے مظاہرہ

سکردو ،سکردو میں بجلی بحران کے خلاف عوام اور تاجرسڑکوں پر نکل آئے آستانہ چوک پر روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا روڈ کی بندش کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مظاہرین نے کہاہیکہ سکردو میں بجلی بحران سنگین ہوگیا ہے یہاں تمام ادارے تباہ وبرباد ہوگئے ہیں تاجر دیوالیہ ہورہے ہیں یہاں آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے وزیر پانی و بجلی غائب ہوگئے ہیں وہ عوام کو بھول گئے ہیں اور اپنی ذمہ داریوں سے بالکل لاتعلق ہوگئے ہیں عوام وزیر بجلی کو بد دعائیں دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ عوام بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے باعث ذہنی مریض بن گئے ہیں کوئی حکومتی شخصیت عوام کی خبر لینے کیلئے تیار نہیں ہے گورنر سید مہدی شاہ وزیراعلی خالد خورشید اور  چیف سکریٹری محی الدین وانی بجلی بحران کا سنجیدہ نوٹس لیں ورنہ احتجاج کادائرہ کار بڑھایا جائیگا عوام تنگ آگئے ہیں مذید کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی بلتستان کے وزرا بجلی کے معاملے پر ون پوائنٹ ایجنڈے پر بات کریں اور شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پالیسی بنائی جائے سکردو کے تجارتی مراکز کو دو سے تین گھنٹے بجلی تک دستیاب نہیں ہے یہاں عجیب و غریب نظام چل رہاہے جنگل کا بھی کوئی قانون ہوتا ہے مگر سکردو میں جنگل کا قانون بھی نہیں ہے ڈی سی سکردو شہریار شیرازی اپنے طورپر کام کررہے ہیں مگر بڑے مسئلے کا حل ان کے بس کی بات نہیں ہے سکیمیں رکھنا منتخب نمائندوں کا کام ہے انتظامیہ کے سربراہ کا نہیں۔