آج کل رشتہ ڈھونڈنا بہت مہنگا ہوگیا ہے ، یشما گل

 اداکارہ یشما گل کا کہنا ہے کہ آج کل رشتہ ڈھونڈنا بہت مہنگا ہوگیا ہے، میرج بیورو والوں نے ان کا رشتہ کروانے کے لیے 8 لاکھ روپے مانگے جسے سن کر وہ حیران رہ گئیں۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہ وہ میرج بیورو کے ذریعے اپنا رشتہ ڈھونڈ رہی تھیں کہ کیا پتا اچھا رشتہ مل جائے اور وہ شادی کرلیں، لیکن میرج بیورو والوں نے رشتہ ڈھونڈنے کے لیے ان سے 8 لاکھ روپے مانگے جسے سن کر وہ حیران رہ گئیں۔ انہوں نے بتایا ابھی فوری طور پر ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں لیکن اہل خانہ کی جانب سے ان پر شادی کے لیے دباﺅ رہتا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ گھر والے انہیں کہتے رہتے ہیں کہ وہ شوبز میں کام بھی جاری رکھیں مگر شادی کرلیں۔ یشما گل نے بتایا کہ ابھی ان کا فوری طور پر شادی کرنے کا ارادہ نہیں، انہیں جب کوئی اچھا لڑکا مل جائے گا تو رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی، کیوں کہ ان کے خیال میں انسان کو ایک ہی بار شادی کرنی چاہیے اور سوچ سمجھ کر کرنی چاہیے۔