کرونا سے ڈیڑھ سو سے زائد اموات، پنجاب میں سب سے زیادہ 111جاں بحق

 ملک میں کرونا کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 161 افراد وائرس سے انتقال کرگئے پنجاب میں سب سے زیادہ 111مریض جاں بحق ہوئے۔پاکستان میں کرونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 37587 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3377 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 161 افراد انتقال کر گئے۔ملک میں تقریبا ایک ماہ بعد ایک روز میں 4 ہزار سے کم کیسز سامنے آئے ہیں، گزشتہ ماہ 5 اپریل کو کرونا کے 3953 کیسز رپورٹ ہوئے تھے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں 3377 کیسز سامنے آئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.9  فیصد رہی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 18310ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 37523 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 86151 ہے جبکہ 5 ہزار 326 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5018 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 33062 ہو گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 286521 ہوگئی ہے جب کہ 4678 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کل مریضوں کی تعداد 308529 ہے اور 8683 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 22664 اور ہلاکتیں 239 ہو چکی ہیں،خیبرپختونخوا میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 120590 اور 3423 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 17397 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 487 افراد انتقال کرگئے۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 76492 ہے اور اب تک 693 مریض انتقال کر چکے ہیں۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 5330 اور 107 افراد انتقال کرچکے ہیں۔