ماہرہ خان کا شوبز انڈسٹری میں اپنی انٹری بارے انکشاف

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے شوبز انڈسٹری میں انٹری کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔حال ہی میں ماہرہ خان ایک نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں اور دوران شو میزبان کے شوبز انڈسٹری میں انٹری سے متعلق سوال پر گفتگو کی۔ماہرہ خان نے کہا کہ میں کالج کی چھٹیوں کے دوران ایک نجی ٹی وی چینل میں کام کرنے والے کچھ دوستوں کو پک کرنے گئی تھی، وہاں مجھے ایک چینل کے ایگزیکٹو غضنفر علی نے دیکھا۔اداکارہ نے بتایا کہ غضنفر علی نے انگلی سے اشارہ کرتے ہوئے اپنی جانب بلایا اور کہا تم وی جے بن جا ئو لیکن میں نے انہیں انکار کردیا اور کہا کہ مجھے وی جے نہیں بلکہ مووی اسٹار بننا ہے۔ماہرہ خان کے مطابق غضنفر علی نے ان سے کہا کہ مووی اسٹار بھی بن جا ئوگی لیکن ابھی وی جے بن جائو۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ چینل نے ان پر وی جے بننے کے لیے دبا ڈالا لیکن جب میں وی جے بن گئی تو میں نے وی جے کو انجوائے کرنا شروع کردیا۔خیال رہے کہ سپر اسٹار ماہرہ خان اداکاری میں پاکستان سمیت سرحد پار مقبولیت حاصل کرنے کے بعد اب پروڈکشن میں بھی انٹری دے چکی ہیں۔