خطروں کے کھلاڑی نے دبنگ خان کو شکست دیدی

اداکار اکشے کمار کی فلم نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سلمان خان کی فلم کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کورونا وبا نے بھارت میں دوسری چیزوں کی طرح فلم انڈسٹری کو بھی شدید متاثر کیا۔ لاک ڈاؤن کے باعث  گزشتہ 15 ماہ سے بھارت میں کوئی بھی فلم بڑے پردے پر نہیں لگ سکی اسی وجہ سے تمام بڑے اداکار اپنی فلمیں روکے ہوئے ہیں اور اچھے وقت کا انتظار کررہے ہیں تاہم بالی ووڈ سلطان سلمان خان بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی فلم رپورٹس کے مطابق سلو میاں کی فلم ’رادھے‘ ایس او پیز کی وجہ سے چند سینماگھروں میں ریلیز ہوئی لیکن وہاں بھی کورونا کے باعث لوگوں نے جانے میں کم دلچسپی کا مظاہرہ کیا تاہم یہ فلم سینماگھروں کے ساتھ ساتھ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی ریلیز ہوئی اور لاکھوں لوگوں نے پہلے دن یہ فلم آن لائن دیکھی لیکن اس کے باوجود وہ ریٹنگ میں اکشے کمار کی فلم ’لکشمی‘ کو پیچھے نہ چھوڑ سکی۔’’رادھے‘‘ ریلیز کردی جس سے انہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔