کارکنوں کو کسی صورت مایوس نہیں کریں گے،امجد ایڈووکیٹ

نگر(پ،ر)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نگر کی جانب سے 4 اپریل شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی منانے کے حوالے سے نجی ہوٹل میں میں اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی ضلع نگر کے صدر عارف حسین سمیت نگر سے پیپلز پارٹی کے رہنماوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ نگر ہمیشہ سے پیپلز پارٹی کا گڑھ رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا نگر کی قوم نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ دیا ہے نگر میں پیپلز پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے لئے تنظیم سازی پر نظر ثانی کی جائے گی اور یہاں کے بزرگ رہنماوں سے مشاورت کرنے کے بعد ضلعی تنظیم سمیت دیگر تنظیموں پر کام کیا جائے گا نگر کے دونوں حلقوں میں کارکنوں کی مشاورت سے امیدوار سامنے لائے جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ چار اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر شاندار تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس پر کارکنان شرکت کریں انہوں نے نگر میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کارکنان متحد رہےںپیپلز پارٹی اپنے کارکنوں کو کسی صورت مایوس نہیں کرے گی