شگر،چھومک لمسہ روڈ کو 14اگست تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن

شگر (منظور ناز) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے چھومک لمسہ شاہراہ 14اگست سے پہلے مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی چودہ اگست تک کام مکمل نہ ہوا تو تعمیرات عامہ کے افیسران اور متعلقہ کنٹریکٹرکے خلاف کارروائی کرنے کا بھی اعلان کیا، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے لمسہ روڈ پر تفصیلی بریفننگ لینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا لمسہ روڈ بہت اہم شاہراہ ہے کئی سال گزرنے کے باوجود منصوبہ مکمل نہ ہونا حکومتوں کے لئے شرمندگی کی بات ہے ریلیز کا مسئلہ پہلے ہی حل ہو چکا ہے منصوبے پر کام تیز کر کے تین ماہ تک مکمل ہونا چاہئے کام مکمل نہ ہوا تو معافی کی گنجائش نہیں سخت کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا سڑکیں کسی علاقے کی ترقی کی علامت اور پہچان ہوتا ہے شاہراہ شگر سیاحتی اعتبار سے بہت اہم شاہراہ مزید تاخیر برداشت نہیں کرینگے اگر اس منصوبے میں تاخیری ہربہ استعمال کیا تو قانونی کاروائی کر کے سخت سزا دیا جائے گا شگر کے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ چودہ اگست تک شاہراہ پر کام مکمل کرینگے عوام سے وعدی خلافی نہیں کرسکتی محکمہ تعمیرات اور متعلقہ کنٹریکٹر اپنی عزت بچائے اور چودہ اگست تک پڑی کام مکمل کر کے شاہراہ کو ٹریفک کے لئے قابل استعمال بنائیں ورنہ سزا بھگتنے کے لئے تیار رہے کوئی افیسر بڑے نہیں عوام کا خادم ہے خادم۔سمجھ کر کام کرلیں تو عوام میں اور ادارے میں بھی عزت ہوگی۔