ناصر عباس، خالد خورشید کا سیاسی صورتحال پر ا ظہار تشویش

سکردو (چیف رپورٹر) مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید نے ملاقات کی ملاقات میں علاقے کی سیاسی معاشی اور اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقے کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور گرین ٹورزم کے خلاف مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا دونوں رہنماوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ ملک میں اس وقت جو حالات چل رہے ہیں وہ افسوسناک ہیں یہاں پرامن شہریوں کو پابند سلاسل کیا جارہا ہے قانون آئین کا مذاق اڑایا جارہا ہے یاسمین راشد کینسر کی مریضہ ہیں انہیں نہ صرف گرفتار کیا گیا ہے بلکہ ان کے سامنے ان کی فیملی کو ٹارچر کیا جارہا ہے یہاں ظلم و بربریت کی نئی داستان قائم کی جارہی ہیں۔