کھرمنگ نے پنلٹی ککس میں دیامر کو 1کے مقابلے میں 4گول سے شکست دیدی

غذر (بیورو رپورٹ)انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے روز عثمان سٹیڈیم داماس میں ٹورنامنٹ کا پہلا مقابلہ کھرمنگ اور 2019 کی دفاعی چمپئن دیامر کے درمیان کھیلا گیا دونوں ٹیمیں مقررہ وقت تک کوئی گول سکور نہیں کرسکیں جس کے بعد پینلٹی ککس کا فیصلہ ہوا پینلٹی ککس میں کھرمنگ کی ٹیم نے دیامر کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سکور کرکے شکست دیدی یوں ایونٹ میں پہلی بار شرکت کرنے والی کھرمنگ کی ٹیم دفاعی چمپئن دیامر کو پچھاڑنے میں کامیاب ہوگئی ایونٹ کا دوسرا مقابلہ ہنزہ اور شگر کے درمیان کھیلا گیا مقابلے میں ہنزہ کے کھلاڑیوں نے شگر کو خاصا ٹف ٹائم دیا اور صفر کے مقابلے میں 4 گول سکور کرکے مقابلہ جیت لیا انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے روز مقابلہ دیکھنے کے لیئے ضلع غذر کے علاوہ مختلف اضلاع سے ہزاروں شائقین موجود تھے۔