اداکارہ، لکھاری و ماڈل امر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہر لڑکی اپنے والد، چچا، تایا، بھائی، بوائے فرینڈ، دوست اور شوہر میں شاہ رخ خان کا عکس دیکھتی ہے اور دیکھنا چاہتی ہے۔ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ ان کی باتوں پر لوگ انہیں گالیاں دیں۔ اداکارہ کے بقول بالی ووڈ کی فلمیں دیکھنے، گانا سننا اور پھر بالی ووڈ پر بات نہ کرنا منافقت ہوگی، اس لیے وہ اس پر بات کریں گی۔امر خان نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے خود کو شاہ رخ خان کا سب سے بڑا مداح قرار دیا اور کہا کہ انہیں اکثر لگتا ہے کہ وہ پیدائش سے قبل ہی شاہ رخ خان سے ملیں ہوں گی۔امر خان نے شاہ رخ خان پر بات کرتے ہوئے دعوی کیا کہ انہیں لگتا ہے کہ ہر لڑکی چاہے وہ شادی شدہ ہو یا غیر شادی شدہ ہو، وہ اپنے والد، بھائی، چچا، تایا، دوست، بوائے فرینڈ اور شوہر میں شاہ رخ خان کو ہی دیکھتی ہیں۔
