سام سنگ نے جدید اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے

آپ نے کبھی ٹيبلٹ يا ليپ ٹاپ جيب ميں لے کر گھومنے کا سوچا ہے؟، جی ہاں سام سنگ لارہا ہے ايسے پريمیئم اسمارٹ فونز جنہيں فولڈ کرکے جيب ميں رکھا جاسکے گا

سام سنگ نے گيارہ اگست کو ورچوئل تقريب ميں گيليکسی زی فولڈ 3 اور زی فلپ 3 کی رونمائی کی، يہ اسمارٹ فونز سام سنگ کی جانب سے ٹیکنالوجی کے مستقبل کی جانب اہم قدم ہے۔

سام سنگ کے نئے اسمارٹ فونز کے فيچرز منفرد ہيں، جيسا کہ انڈر ڈسپلے کيمرا، واٹر پروف، ايس پين سپورٹ، ايک ایسی اسکرين جس ميں نوٹيفکيشنز ديکھنے کی نئی سہولت اور سيلفی فيچرز کے نئے انداز نظر آئيں گے۔

تقريب رونمائی سے خطاب ميں سام سنگ بزنس کے صدر ڈاکٹر ٹی ايم روہ نے کہا کہ گيليکسی زی فولڈ 3 اور زی فلپ 3 صارفين کے جديد تقاضوں پر پورا اتريں گے، پاکستانی صارفين ان اسمارٹ فونز کی قبل از وقت بُکنگ کرواسکتے ہيں، جس کا آغاز 25 اگست سے ہورہا ہے۔