ملک بھر میں کرونا وائر س سے مزید6افرادجاں بحق

ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد انتقال کرگئے،360 نئے کیسز رپورٹ،  مثبت کیسز کی شرح 0.83 فیصد ریکارڈ ، 666 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پیر کو  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 6 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 878 ہوگئی۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 360 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 91 ہزار 467 ہوگئی۔ ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 53 ہزار 1 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 43 ہزار 242 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 28 لاکھ 64 ہزار 737 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.83 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 666 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔