پاکستان انگیج افریقہ کی پالیسی پر گامزن، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ  پاکستان سفارتی حوالے سے انگیج افریقہ کی پالیسی پر گامزن ہے، افریقہ میں جمہوریہ کانگو کو ایک کلیدی ملک کی حیثیت حاصل ہے تفصیلات کے مطابق جمعہ کو  شاہ محمود قریشی سے جمہوریہ کانگو کے مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف نے ملاقات کی، شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا ،ملاقات میں سفارتی، اقتصادی، علاقائی اور سلامتی سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان سفارتی حوالے سے انگیج افریقہ کی پالیسی پر گامزن ہے،وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افریقہ میں جمہوریہ کانگو کو ایک کلیدی ملک کی حیثیت حاصل ہے، انہوں نے کانگو میں پرامن جمہوری حکومت کی منتقلی پر مبارک باد بھی دی،شاہ محمود قریشی نے جمہوریہ کانگو کے وزیر خارجہ کے لیے دورہ پاکستان کی دعوت کا پیغام بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سفارتی حوالے سے انگیج افریقہ کی پالیسی پر گامزن ہے،فریقین کے درمیان دفاع، تربیت اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن کے حوالے سے کانگو کے کردار کا معترف ہے، جمہوریہ کانگو میں قیام امن کے لیے کردار جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں،جمہوریہ کانگو کے مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف نے بھی پاکستانی فورسز کی خدمات کو سراہا۔