Image

حسن علی کے شمالی علاقہ جات میں سیرسپاٹے



 اسلام آباد :قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے آف سیزن میں بیرون ملک جانے کی بجائے پاکستان میں شمالی علاقہ جات کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونے کو ترجیح دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر حسن علی پاکستان کے حسین نظاروں کے بڑے دلدادہ ہیں، ان دنوں بھی انہوں نے بیرون ملک کسی خوشگوار مقام پر جانے کی بجائے شمالی علاقہ جات کے حسین نظارے دیکھنے کا فیصلہ کیا۔حسن علی اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ ان دنوں سیرو تفریح پر ہیں، وہ اور ان کی اہلیہ اپنے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر حسین نظاروں کی اسٹوریز شیئر کررہے ہیں۔