Image

پوزیشن ہولڈرطلباءکی حوصلہ افزائی کرینگے،خالدخورشید

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، چیئرمین فیڈرل بورڈ اور سابق گورنر سٹیٹ بینک عشرت حسین نے فیڈرل بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حکومت بہتر تعلیم کےلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ تعلیم کے شعبے میں نئی اور جدید اصلاحات متعارف کرارہے ہیں جن کے مثبت ثمرات بہت جلد سامنے آئیں گے۔ روایتی نظام تعلیم کو تبدیل کررہے ہیں۔ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی اور اعلیٰ تعلیم کےلئے مواقعے فراہم کئے جائیں گے۔