ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ، چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران 14 ہزار 663 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 90 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این آئی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.61 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا ہے، 89 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب ملک بھر میں 5 سے 11 سال کی عمر تک کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز ہوگیا۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کے مطابق ملک بھر میں 5 سے 11 سال کی عمر تک کے بچوں کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے ویکسین تمام مراکز پر بالکل مفت دستیاب ہے۔ این آئی ایچ کی جاری کردہ ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ بچوں کو کورونا وائرس سے بچا وکی ویکسین کی دوسری خوراک 21 دن بعد لگوائی جائیں جبکہ دونوں خوراکوں کے درمیان 56 دن سے زیادہ کا وقفہ نہ ہو۔
