Image

گلگت میں پہلے سپر یوٹیلیٹی سٹور کے قیام کی منظوری


گلگت:سابق وزیراعلی و صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ملاقاتوں کے ثمرات جاری۔وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز نے گلگت میں پہلے سپر یوٹیلیٹی سٹور کے قیام کی منظوری دیدی جبکہ دوسرے مرحلے میں دیامر اور بلتستان ڈویژن میں سپر یوٹیلیٹی اسٹورز کے قیام اور تیسرے مرحلے میں تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں سپر یوٹیلیٹی اسٹورز کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔ سپر یوٹیلیٹی اسٹور میں ایک چھت تلے ہزاروں کی تعداد میں روزمرہ کے استعمال کی اشیاء اور وفاقی حکومت کی طرف سے رعایتی نرخوں کی تمام اشیاء دستیاب ہونگی۔ گلگت بلتستان کے عوام کے بہتر مفاد میں اس اہم کامیابی کے موقع پر سابق وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے اپنے حالیہ ملاقاتوں میں گلگت بلتستان میں سپر یوٹیلیٹی اسٹورز کے قیام کی گزارش پر وزیراعظم پاکستان نے فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری کی تھیں۔ آج ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز سے ملاقات کے دوران ایم ڈی نے تمام ضروری کارروائی کے بعد گلگت بلتستان کے پہلے سپر یوٹیلیٹی اسٹور کو گلگت میں قائم کرنے کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے اور اگلے دو مرحلوں میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں سپر یوٹیلیٹی اسٹورز کے قیام پر اتفاق ہوا ہے۔ اور فوری طور پر گلگت بلتستان کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر وفاقی حکومت کی طرف سے رعایتی نرخوں پر سستا آٹا بھی دستیاب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سابق وفاقی حکومت کے پیدا کردہ بدترین معاشی صورتحال کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی گزارشات پر گلگت بلتستان کے عوام کے بہتر مفاد میں فوری اقدامات اور عملدرآمد کرکے ہمیشہ کی طرح عوام دوست حکومت ہونے کا ایک اور عملی ثبوت دیا ہے۔سپر یوٹیلیٹی اسٹور کے قیام سے ایک چھت تلے جہاں ہزاروں کی تعداد میں روزمرہ کی اشیائ  دستیاب ہونگی وہاں وفاقی حکومت کی طرف سے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے سبسڈی دی جانے والی تمام اشیائ  بھاری مقدار میں دستیاب ہونگی۔اور ایم۔ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز نے یقین دہانی کروائی ہے کہ گلگت میں سپر یوٹیلیٹی اسٹور کا جلد آغاز کیا جائیگا۔ اور مرحلہ وار سپر یوٹیلیٹی اسٹورز کا قیام تمام اضلاع میں کیا جائیگا۔ اور بہت جلد گلگت بلتستان کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی کا آٹا بھی دستیاب ہوگا۔ اور ان سہولیات سے گلگت بلتستان کے عوام بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گیں۔سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن نے مزید کہا کہ ہماری سیاست کا اولین مقصد اپنے عوام کی بھرپور خدمت اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔پاکستان بھر کے بڑے شہروں میں سپر یوٹیلیٹی اسٹورز سے وہاں کی عوام کی بھرپور فائدے اٹھا رہے ہیں۔عوام ریاعتی نرخوں کی سہولت سے بھی بھرپور استفادہ حاصل کررہے ہیں۔گلگت بلتستان کے عوام بھی سپر یوٹیلیٹی اسٹور سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ہم اس عملی قدم اٹھانے پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے گلگت بلتستان کے عوام کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔گلگت میں سپر یوٹیلیٹی اسٹور کا قیام پہلا قدم ہے۔جو باآسانی وفاق میں عوامی حکومت کے بدولت حاصل کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی آفات سے متاثر ہوتا رہتا ہے۔سڑکوں کی بندش سے کھانے پینے کی اشیائ  کی اچانک قلت ہو جاتی ہے۔اور قیمتیں بڑھ جانے کی عوامی شکایات رہتی ہیں۔ سپر یوٹیلیٹی اسٹورز کی قیام سے یوٹیلیٹی اسٹورز کے سٹوریج میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔جوکہ روڈز کی بندش کے دوران روزمرہ کے اشیاء رعایتی نرخوں میں عوام کو دستیاب ہونگی۔انہوں نے کہا کہ وفاق میں مسلم لیگ ن اتحادی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان نے بھرپور عوامی خدمت،اپنے سابقہ وفاقی حکومت کے میگا منصوبوں کی تعمیر کی رفتار تیز کرنے,نئے منصوبوں کا فوری آغاز اور دیگر عوامی مفاد کی معاملات پر تیزی سے کام کررہے ہیں۔ گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی خوشحالی،روزگار کے ذرائع اور عوامی زندگیوں میں آسانی کے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ تاکہ سابق وفاقی حکومت کے چار سالہ عوام کیلئے خاموش دور حکومت کے باعث جو خلا پیدا ہوا اس کو پورا کیا جا سکے۔