19

اسرائیل ، انڈیاسے پی ٹی آئی نے فنڈنگ لی ، احسن اقبال

  سیکرٹری جنرل مسلم لیگ نون احسن اقبال نے  کہا ہے  کہ پاکستان دشمن لابی اسرائیل اور ہندوستان سے بھی تحریک انصاف نے فنڈنگ لی ، تحریک انصاف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے کروڑوں کا فنڈ حاصل کیا، پی ٹی آئی نے اسرائیل اور ہندوستان کی فنڈنگ کو الیکشن کمیشن سے چھپایا، سٹیٹ بینک آف پاکستان نے درجنوں بینک اکائونٹس کی نشاندہی کی جو ظاہر نہیں کئے گئے۔پیر کو سیکرٹری جنرل مسلم لیگ نون احسن اقبال نے اسلام آباد میں الیکشن کیمشن آف پاکستان کے آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجرم کا جرم پکڑا جائے تو کراس ایف آئی آر دائر کرنے کی کوشش کرتا ہے، الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ نون کے خلاف پارٹی فنڈنگ کے حوالے سے درخواست جھوٹی کراس ایف آئی آر سے زیادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت کے   بیرون ملک شہریوں یا اداروں سے فنڈنگ لینے پر پابندی ہے جبکہ پاکستان دشمن لابی اسرائیل اور ہندوستان سے بھی تحریک انصاف نے فنڈنگ لی جبکہ تحریک انصاف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے کروڑوں کا فنڈ حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اسرائیل اور ہندوستان کی فنڈنگ کو الیکشن کمیشن سے چھپایا، سٹیٹ بینک آف پاکستان نے درجنوں بینک اکائونٹس کی نشاندہی کی جو ظاہر نہیں کئے گئے اور تحریک انصاف نے کروڑوں کی رقوم حوالہ ہنڈی کے ذریعہ سے بھی منگوائیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت نے توانائی کے سیکٹر کو نظر انداز کیا ہوا ہے اور چھ ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا صرف18فیصد استعمال کیا جا سکا ہے