ترمیمی بلز،اپوزیشن کا گورنر کو تحفظات بھرا مراسلہ

گلگت(سٹاف رپورٹر )گلگت بلتستان اسمبلی کے رکن و سابق وزیر خزانہ جاوید علی منوا نے کہا ہے کہ خلاف ضابطہ و قانون پاس ہونے والے وزیراعلی ' کے لامحدود صوابدیدی فنڈز ترمیمی بل اور اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں میں نئے کیمپ آفس پر اپوزیشن نے گورنر جی بی کو تحفظات بھرا مراسلہ ارسال کردیا ہے،خط میں کہا گیا ہے کہ بل قواعد و ضوابط کے برخلاف پاس کیا گیا اور صوابدیدی گرانٹ کو لامتناہی بنانا اختیارات کا ناجائز استعمال ہے جاوید منوا نے کہا کہ پہلے پچاس لاکھ کی صوابدیدی گرانٹ ہوتی تھی ، جی بی ہاوس میں سی ایم ہاوس اور جی بی ہاوس نیو بلاک میں سی ایم انیکسی ہونے کے باوجود نیا سی ایم کیمپ آفس بنانا خطے پر بوجھ ہے