نخرے اٹھوانے والے داماد بہت برے لگتے ہیں، زین افضل

 اداکار زین افضل کا کہنا ہے کہ مجھے ایسے داماد بہت برے لگتے ہیں جو سسرال میں نخرے اٹھواتے ہیں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ کچھ رشتے داروں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ بلاوجہ شکایتیں کرتے ہیں یہ بہت نامناسب سی بات ہے اور مجھے بہت ناگوار گزرتا ہے، جو بھی معاملات ہوں اس کو بات چیت سے حل کرلینا چاہیے۔سسرال میں ہونے والے معاملات کے حوالے سے زین افضل نے کہا کہ بہت سے داماد ایسے ہوتے ہیں جو سسرال میں اپنی اہمیت جتانے کیلئے بلاوجہ نخرے دکھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب آپ کسی خاندان کا حصہ بن جاتے ہیں تو وہ یہ کیسے کہہ دیتے ہیں کہ میری خاص مہمان کے طور پر خاطر تواضع کی جائے۔انہوں نے بتایا کہ میری بھی تین بہنیں شادی شدہ ہیں اور میری والدہ جب مجھے اس قسم کی باتیں بتاتی تھیں تو مجھے بہت عجیب و غریب لگتا تھا کہ لوگ ایسی باتیں کیسے کرلیتے ہیں۔