گلگت(محمدایوب)فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل امتیاز حسین گیلانی نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کی سلامتی اور ملک دشمن طاقتوں کی ہر سازش کو ناکام بنانے کیلئے مثالی قربانیاں دے رہی ہے۔ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے ساتھ مل کر صوبے کی تعمیر و ترقی اور پائیدار قیام امن کے لئے کردار ادا کریں گے۔ گلگت بلتستان کے عوام محب وطن پاکستانی اور مہمان نواز ہیں۔ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فورم پر اکھٹا کرنے کے لئے جلد گلگت میں انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چمپئین شپ کا انعقاد کریں گے تاکہ نوجوانوں میں بھائی چارے کو فروغ ملے۔ میجر جنرل امتیاز حسین گیلانی نے کہا ہے کہ جہاں گرائونڈ آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مناور ہیڈ کواٹر میں فٹبال کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈی جی جی بی سکائوٹس بریگیڈیئر یاسر جاوید خان نے مناور ہیڈ کواٹر میں فٹبال کے اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں و عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہماری جان ہے اور گلگت بلتستان ہماری شان ہے پاک فوج ملک کی سلامتی کیلئے روز اول سے قربانیاں دے رہی ہے اور ملک کے استحکام کیلئے آئندہ بھی قربانی دیں گے۔ گلگت بلتستان امن و امان کے لحاظ سے ملک کا مثالی صوبہ بن گیا ہے۔ جی بی کے عوام نہ صرف محب وطن پاکستانی ہیں بلکہ مہمان نواز بھی ہیں، صوبے میں پائیدار قیام امن اولین ترجیح ہے تعمیر و ترقی کیساتھ عوام کی خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں یوتھ کو ایک پلیٹ فارم میں جمع کرنے کیلئے مواقع فراہم کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اس ٹیلنٹ کو نیشنل سطح پر اجاگر کرنی کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے کھلاڑیوں کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ کھیلوں کے ذریعے آپس میں پیار و محبت و بھائی چارے کے ماحول کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں فٹبال کا ٹینلٹ پایا جاتا ہے اس ٹیلنٹ کو نکھارنے اور جی بی کی یوتھ کو ایک چھتری تلے جمع کرنے کیلئے گلگت میں انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ کا انعقاد کریں گے تاکہ نوجوانوں کو آپس میں بیٹھنے کے مواقع مہیا ہوں گے بہت جلد میگا ایونٹ کے انعقاد کیلئے جی بی اور ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کیساتھ مشاورت کرکے شیڈول جاری کیا جائے گا۔