یوم تکریم شہدا پر گلگت بلتستان میں ریلیاں، ایف سی این اے میں خصوصی تقریب

 گلگت،یوم تکریم شہداءپاکستان کے حوالے سے ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جسکا مقصدمادرِوطن کیلئے عظیم قربانیاں دینے والے اپنے آباو¿ اجداد اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی بے مثال جرات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔اس حوالے سے گلگت بلتستان میں بھی "یوم تکریم شہدائے پاکستان " کے حوالے سے ہیڈکوارٹر ایف سی این اے میں یادگار شہداءپر تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل ستارہ جرات اور سینئر ویٹران بریگیڈیئر سلیم نے یادگارشہداءپر پھول چڑھائے۔ اس موقع پر پاک آرمی ، جی بی سکاو¿ٹس ، جی بی پولیس اور رینجر ز کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ تقریب میں پاک آرمی ، پولیس، رینجرز ، جی بی سکاو¿ٹس ، اعلیٰ سول افسران، شہید کے لواحقین، ویٹران اور سکول کے بچوں نے شرکت کی۔گلگت بلتستان میں کمانڈر این ایل لائی سنٹربریگیڈیئرخرم اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لالک جان شہید کے قبر پر فاتحہ خوانی کی پھول چڑھائے اور انکی فیملی کے ساتھ ملاقات کی۔گلگت بلتستان بھر میں شہداءکے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور دعائیں کی گئیں۔اسکے علاوہ گلگت بلتستان بھر میں شہداءکی قبور پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔بعد ازاں مختلف سکولوں کے بچوں نے یومِ تکریمِ شہداءپاکستان کے حق میں ریلیاں نکالیں ، پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔یومِ تکریمِ شہدائِ پاکستان تجدیدِ عہد کا یوم ہے جو نفرتوں اور تلخیوں کو بھلا کر محبت، امن، امید، رواداری اور اپنے شہداءسے والہانہ محبت کا پیغام دیتا ہے۔