وادی بگروٹ کے مسائل حل کریں گے، مہدی شاہ


گلگت (پ ر) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وادی بگروٹ کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بگروٹ گلگت شہر کا قریب ترین سیاحتی علاقہ ہونے کے ساتھ یہاں کے عوام بھی مہمان نواز ہے بگروٹ کے بنیادی مسائل صحت، روڈ اور انٹرنیٹ سروس کے حوالے متعلقہ حکام سے بات کرونگا اور مسائل حل کرنے کے لئے کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا ہمارے دور حکومت میں بگروٹ کے مسائل پر توجہ دی گئی، بگروٹ کی مزید ترقی کے لئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور وزیر قانون سید سہیل عباس سے بات کر کے مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کرونگا انہوں نے ہوپے سینکر بگروٹ کے عمائدین سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر جنگلات آفتاب حیدر نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں جو ترقیاتی کام بگروٹ میں ہوئے وہ کسی اور کے دور میں نہیں ہوئے مہدی شاہ کی خصوصی توجہ کے باعث یہاں پہلا گرلز مڈل سکول دو میگاواٹ بجلی گھر بگروٹ نو کلو میٹر روڈ بنیادی صحت کے لئے ڈسپنسری بنائی گئی جس سے آج عوام استفادہ حاصل کر رہے ہیں انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں یہاں بے روزگار نوجوانوں کو نوکریاں دی گئیں اس موقع پر ممبر پارلیمانی امن کمیٹی سابق نگران وزیر شیخ ناصر زمانی نے کہا بگروٹ کے مسائل زیادہ ہیں لیکن آپ کے دورے کے بعد امید کی جا سکتی ہے کہ آپ خصوصی توجہ دیکر یہاں کے مسائل حل کریں گے اس موقع پر نوجوان رہنماءپیپلز پارٹی علی اکبر بیگ نے مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا جبکہ عمائدین علاقہ نے گورنر گلگت بلتستان کو مسائل سے آگاہ گیا بگروٹ دورے کے موقع پر وادی سینکر بگروٹ میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کو ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جبکہ ہوپے بگروٹ میں معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔