ایران سے آنے والے ہزاروں زائرین تافتان بارڈر پر پھنس گئے


سکردو(چیف رپورٹر) ایران سے واپس پاکستان پہنچنے والے ہزاروں زائرین کو تافتان بارڈر پر سکیورٹی کے نام پر روک دیا گیا پچھلے چھ روز سے زائرین پاکستان ہاو ¿س میں پھنسے ہوئے ہیں اور زائرین انتہائی کرب ناک صورت حال سے دو چار ہیں انہیں مہنگے داموں کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرکے انہیں لوٹا بھی جارہا ہے سکیورٹی ذرائع کے مطابق زائرین کو سکیورٹی کے پیش نظر روکا گیا ہے جوں ہی حالات سازگار ہونگے زائرین کو کانوائے کی شکل میں کوئٹہ روانہ کیا جائے گا زائرین کے مطابق پاکستان ہاو ¿س تافتان میں زائرین کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے یہاں روکنے کا مقصد صرف اور صرف زائرین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے سوا کچھ نہیں ہے زائرین محمد فرمان محمد علی روزی علی محمد حسن یاور حسین محبوب عباس اور دیگر نے کہاہے کہ ہمیں خواہ مخواہ میں روکا گیا ہے عملہ کھلے عام رشوت کا تقاضا کررہا ہے جو لوگ عملے کی مٹھی گرم کرتے ہیں انہیں پاکستان ہاو ¿س سے جانے دیا جارہا ہے باقی زائرین کو پاکستان ہاو ¿س سے باہر نکلنے نہیں دیا جارہا ہے مگر کوئی پرسان حال نہیں ہے زائرین نے کہاہےکہ تافتان بارڈر پر زائرین کے ساتھ بہت برا سلوک کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید اذیت پہنچ رہی ہے یہاں تک کہ تافتان سے کوئٹہ تک لوکل مسافروں سے ڈھائی ہزار روپے کرایہ وصول کیا جاتا ہے جبکہ زائرین سے چھ ہزار روپے کرایہ وصول کیا جارہا ہے گاڑیاں بھی کھٹارہ ہیں ادھر اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے کہاہےکہ تفتان بارڈر پر زائرین کو روکے جانے سے پیدا ہونے والی صورتحال پرمتعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں زائرین کو جلد کوئٹہ روانہ کردیا جائے گا زائرین مطمئن رہیں