بھارت میں خطرناک ایٹمی مواد کی سمگلنگ، جھاڑکھنڈ میں 6 کلوگرام یورینیم برآمد

 بھارت میں خطرناک ایٹمی مواد کی سمگلنگ معمول بن گئی ہے۔ ریاست جھاڑکھنڈ میں سمگلروں سے 6 کلوگرام یورینیم برآمد کرکے 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ یورینیم کی تجارت کے پیچھے اصل مجرم ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے۔ یورینیم کے پیک پر میڈ اِن امریکا کا لیبل لگا ہوا ہے۔ ملزمان یورینیم کے پیکٹس نامعلوم شخص کو بیچنے کی کوشش کر رہے تھے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پولیس نے دو افراد کو 7 کلوگرام قدرتی یورینیم غیر قانونی طور پر رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا۔