سکردو(چیف رپورٹر)صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد کاظم میثم نے کہاہےکہ گلگت بلتستان کے عوام حقوق کے حصول کیلئے ڈٹ گئے ہیں اب دنیا کی کوئی طاقت ان کے حقوق پر شب خون نہیں مار سکتی اب صورت حال دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے گرین ٹورزم کمپنی اور اس کے ساتھ خفیہ معاہدہ کرنے والے بند گلی میں پہنچ گئی ہے۔ سکردو میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گرین ٹورزم کمپنی وہ کمپنی ہے جس کا مالک اب تک منظر عام پر نہیں آیا ہے مگر حکومت اس کمپنی کے ساتھ معاہدہ بھی کر بیٹھی ہے حکومت کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرکے پھنس گئی ہے اور میڈیا پر آکر اول فول بکنے لگی ہے عوام حکومت اور نام و نہاد کمپنی کی حقیقت جان چکی ہے عظمت شہدا و حمایت فلسطین کانفرنس کی بہترین کوریج کرنے پر میڈیا کے نمائندوں اور بھرپور شرکت کرنے پر پورے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جی بی بھر کے عوام نے کانفرنس میں بھرپور طریقے سے شرکت کرکے شہدائے اسلام اور شہدائے پاکستان کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاحجتہ الاسلام علامہ شیخ محمد حسن جعفری اور انجمن امامیہ بلتستان کے صدر سید باقر الحسینی کو خراج تحسین کرتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے بھی ہماری ہر سطح پر عزت افزائی اور رہنمائی کی انہوں نے کہاکہ لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں واقعے میں گلگت بلتستان کے چار جوان شہید ہوگئے ہم شہدا کے وارثین ہیں ہمیں کوئی وفاداری کا درس نہ دیں ہماری تاریخ وفاداری دیانتداری اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے ہم ملک کی جغرافیائی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں