وومن پارلیمانی کاکس سے مکمل تعاون کرینگے،نیلوفربختیار

گلگت(پ ر) چیئرپرسن نیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف دی وومن محترمہ نیلوفر بختیار نے گلگت بلتستان اسمبلی کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے سپیکر اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ و ڈپٹی سپیکر سعدیہ دانش سے ان کے چیمبرز میں ملاقاتیں کیں، سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے معزز مہمان کو گلگت بلتستان اسمبلی آمد پر خوش آمدید کہا اس موقع پہ صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر وومن ڈویلپمنٹ دلشاد بانو اور رکن اسمبلی رانی صنم فریاد بھی موجود تھیں، معزز مہمان نے وومن پارلیمانی کاکس کے دفتر سمیت گلگت بلتستان اسمبلی حال کا وزٹ بھی کیا سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے انہیں وومن کاکس بارے بریف کرتے ہوئے کہا کہ وومن ایمپاورمنٹ کیلئے انہوں نے وومن پارلیمانی کاکس کی بھرپور مدد کی ہے اور آئندہ بھی ہر طرح کا تعاون جاری رہے گا معزز مہمان نے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی جانب سے وومن کاکس کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا وومن پارلیمانی کاکس کا قیام بہترین اقدام ہے اس مد میں ان کا مکمل تعاون گلگت بلتستان اسمبلی کو حاصل ہوگا انہوں نے وزٹ کے موقع پہ کہاکہ وومن پارلیمانی کاکس کے ممبران اور سٹاف کو مختلف تکنیکی ٹریننگ کے مواقع فراہم کئے جائینگے تاکہ یہ اپنے کام کو بہتر انداز میں آگے بڑھا سکیں آخر میں معزز مہمان نے وومن ایمپاورمنٹ کیلئے کئے گئے اقدامات کی ایک تفصیلی رپورٹ سپیکر اسمبلی و ڈپٹی سپیکر اسمبلی کو پیش کی اور گلگت بلتستان اسمبلی کی جانب سے سپیکر اسمبلی نے انہیں یادگاری سونئیر پیش کیا۔