محرم الحرام سکیورٹی پاک فوج رینجرز سکاﺅٹس ایف سی کے 70پلاٹون تعینات کرنے کا فیصلہ


 گلگت(نامہ نگار خصوصی)محرم الحرام کے دوران گلگت بلتستان میں گلگت بلتستان پولیس کے علاوہ پاک فوج کے 19 پلاٹون۔ گلگت بلتستان سکاوٹس کے 33۔ رینجرز کے 13 پلاٹون اور ایف سی کے 5 پلاٹون سیکیورٹی خدمات سرانجام دیں گے۔ محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے یکم تا 15 محرم الحرام سیکیورٹی پلان کے تحت ضلع گلگت میں پاک آرمی کے 6 پلاٹون سٹینڈ بائی اور 3 پلاٹون ہیلی بورن فورس کے 3 پلاٹون گلگت بلتستان سکاوٹس کے 12 پلاٹون 3 پلاٹون رینجرز اور 2 پلاٹون بکتر بند سیکیورٹی پر تعینات ہونگی۔ 15 محرم الحرام کے دوران 11 پلاٹون رینجرز اور 5 پلاٹون ایف سی سیکیورٹی خدمات سرانجام دیں گے۔ ضلع سکردو میں 15 محرم الحرام تک 3 پلاٹون پاک آرمی 4 پلاٹون جی بی سکاوٹس ایک پلاٹون رینجرز سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔ سیکیورٹی پلان کے تحت ضلع غذر میں 5 تا 12 محرم الحرام کے دوران جی بی سکاوٹس کا ایک پلاٹون تعینات ہوگا۔ ضلع نگر میں 5 تا 15 محرم الحرام کے دوران 1 پلاٹون پاک فوج جبکہ 7 تا 15 محرم الحرام 2 پلاٹون جی بی سکاوٹس سیکیورٹی فرائض پر مامورہونگے۔ ضلع استور میں 5 تا 15 محرم الحرام 2 پلاٹون پاک فوج اور 3 پلاٹون جی بی سکاوٹس تعینات ہونگی۔ ضلع شگر میں 3 تا 12 محرم الحرام 2 پلاٹون جی بی سکاوٹس اور ایک پلاٹون رینجرز سیکیورٹی خدمات سرانجام دیں گی۔ ضلع کھرمنگ میں پاک آرمی کی صرف ایک پلاٹون سیکیورٹی فرائض انجام دے گی۔ گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے میں 2 پلاٹون پاک آرمی 4 پلاٹون جی بی سکاوٹس سیکیورٹی پر تعینات ہونگی۔ ضلع ہنزہ میں 7 تا 12 محرم الحرام کے دوران ایک پلاٹون پاک فوج اور 2 پلاٹون جی بی سکاوٹس سیکیورٹی خدمات پر مامور ہوں گے۔