دوبارہ تعلقات اور محبت کیلئے مناسب ساتھی نہیں مل رہا، محسن عباس حیدر

اداکار و ٹی وی میزبان محسن عباس حیدر کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت اپنی زندگی کے بہترین دور سے گزر رہے ہیں اور وہ دوبارہ تعلقات استوار کرنے اور محبت کے لیے تیار ہیں لیکن انہیں کوئی نہیں مل رہا۔ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان سے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر لڑکیوں کی جانب سے کی جانے والی ڈانس پسند نہیں، وہ پرانے خیالات کے شخص ہیں، اس لیے انہوں نے ماضی میں ٹک ٹاکرز کے حوالے سے سخت بیان دیا تھا۔محسن عباس حیدر نے کہا کہ ایک بار انہیں کسی بڑی عمر کے شخص نے کہا کہ بیٹا اب شادی دیکھ بھال کر کرنا، کہیں ایسا نہ ہو کہ شادی کے بعد بیوی کو لے کر دوستوں کی محفل میں جاﺅ اور وہاں سب دوست آپ کو کہیں کہ وہ آپ کی بیوی کو پہلے سے ہی اچھی طرح جانتے ہیں۔اداکار نے کہا کہ اب ایسا زمانہ آگیا ہے کہ بہت ساری چیزیں دیکھنی پڑتی ہیں۔محسن عباس حیدر نے مزید کہا کہ اگرچہ وہ اس وقت اپنی زندگی کے سب سے بہترین دور سے گزر رہے ہیں، تاہم اس باوجود انہیں محبت اور تعلقات کے لیے کوئی موزوں شخص نہیں مل پا رہا۔